18 مئی، 2017، 12:42 AM

ایران کے صدارتی انتخابات کی مہم کا وقت جمعرات آٹھ بجےتک ختم ہوجائےگا

ایران کے صدارتی انتخابات کی مہم کا وقت جمعرات آٹھ بجےتک ختم ہوجائےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم اور تبلیغات کا وقت آج بروز جمعرات صبح آٹھ بجے اختتام پذير ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم اور تبلیغات کا وقت آج بروز جمعرات صبح آٹھ بجے اختتام پذير ہوجائے گا۔ ایران میں 19 مئی بروز جمعہ  ہونے والے صدارتی انتخابات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہورہے ہیں۔ تہران کے سابق میئر محمد باقر قالیباف نے صدارتی امیدوارسید ابراہیم رئیسی کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ  اسحاق جہانگیری نے صدر حسن روحانی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد صدارتی انتخابات کے میدان میں 4 امیدوار رہ گئے ہیں لیکن کانٹے کا مقابلہ صرف دو شخصیات سید ابراہیم رئیسی اور موجودہ صدر حسن روحانی کے درمیان رہ گیا ہے۔ تاہم دو دیگر امیدوار مصطفی میر سلیم اور مصطفی ھاشمی طبا بھی ابھی تک میدان میں موجود ہیں، لیکن ان کی موجودگی نہ ہونے کے برابر ہے۔عین ممکن ہے کہ آخری اوقات میں وہ بھی کسی ایک امیدوار کے حق میں دست بردار ہوجائیں گے۔ صدارتی انتخابات کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، صدارتی انتخابات کے ساتھ ساتھ شہری کونسلوں اور بعض جگہوں پر پارلیمنٹ کے ضمنی ناتخابات بھی منعقد ہورہے ہیں۔

News ID 1872569

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha